زمانہ قدیم سے کھانے پینے کی اشیا میں مٹھاس شامل کرنے کے لیے گڑ کا استعمال کیا جاتا رہا ہے ، جدید دور میں چینی نے اس کی جگہ لے لی، لیکن اب ایک بار پھر گڑ کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
اب کی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ گنے کے کاشت کار ا سے بیچنے کے بجائے اس کا گڑ بنا کر قریبی منڈیوں میں فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ، جہاں یہ انسانی صحت کے لیے بہتر ہے ، وہیں کاشت کاروں کے لیے بھی یہ ایک نفع بخش سودا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں گنے کا رس نکالنے سے لے کر منڈیوں تک پہنچنے تک گڑ اپنی تیاری کے لیے کن کن مراحل سے گزر کر ہم تک پہنچتا ہے۔