کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو فیڈرل ٹریٹری بنانا آئین میں ہے ہی نہیں، جو چیز ہو ہی نہیں سکتی ا س پر میں کیا اسٹریٹجی بناؤں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتا اٹارنی جنرل نے کیا کہا،اٹارنی جنرل کراچی کا رہنا والا ہے ہمارے بھی وکیل رہ چکے ہیں، اٹارنی جنرل آئین کےباہر کوئی بات نہیں کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نےاپنا کام بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رکھا ہوا ہے، لوکل گورنمنٹ کا دفتر نالے پر بنا ہوا ہوتو آپ کیاکہیں گے، سپریم کورٹ کی پارکنگ نالے پر بنی ہو تو کسی اور کو کیا کہیں گے، گجر نالے پر گھروں کی لیزکے ڈی اے نےدی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ10 ارب بلین ڈالر کراچی کی ترقی کیلئےچاہئیں،4 سال پہلےورلڈ بینک سےبات کی اب فنڈنگ ملنی شروع ہوئی ہےتو سب کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں یہ پچھلے 3 سال کی ہماری محنت ہے ایک چھوٹےسے پراجیکٹ کو اپروو کرانےکیلئےبہت محنت لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،ہم ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مدد سے ریڈ لائن بنا رہے ہیں اس کی اسٹڈی کرلیں کہیں بھی کوئی ڈرین کا مسئلہ نہیں ہے، کہاتھاگرین لائن ہمیں بنانے دیں،ڈی سی سینٹرل کے خطوط موجود ہیں۔