تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مکہ مکرمہ : ہوٹل میں آتشزدگی، 2زائرین زخمی

مکہ مکرمہ : ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2زائرین زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں العزیزیہ کے علاقے میں قائم ہوٹل کی آٹھویں منزل پر لگ گئی، جس کے نتیجے میں دو زائرین زخمی ہوگئے، ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد 1000عازمین حج کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنا پڑا۔

حادثے کے وقت ہوٹل میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے، جن کا تعلق ایشیائی ممالک سے بتایا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔

یاد رہے کہ مکہ مکرمہ میں رونما ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے، اس سے پہلے گیارہ ستمبر کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھا، جس میں کم سے کم ایک سو سات افراد جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -