جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، اسکول بند

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں جمعرات اور جمعے کو بارش ہوسکتی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ کئی علاقے درمیانے درجے سے موسلاھار بارش کی زد میں رہیں گے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق بارش کے ساتھ ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساحل سمندر پر اونچی لہریں اٹھنے کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر سرکاری رپورٹ اور اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔

محکمہ تعلیم جدہ نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر 31 اکتوبر کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جدہ، رابغ اورخلیص کے اسکولوں میں تعلیم کا عمل مدرستی پورٹل کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔ جدہ یونیورسٹی اور طائف یونیورسٹی میں بھی کلاسز معطل رہیں گی۔

اس سے قبل بھی سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے مملکت کے کئی علاقوں میں پانچ دن تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شہری گرفتار

ترجمان نے کہا تھا کہ جمعے سے اتوار تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، عسیر، نجران اور جازان ریجن کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں