بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سفری سہولتوں میں انقلاب لانے کیلئے ”مکہ پاتھ“ منصوبے کی تیزی سے تکمیل

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کو بہترین، انقلابی سفری سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے ”مکہ پاتھ“ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ”مکہ پاتھ“ منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے، سعودی وژن 2030 کے تحت جاری منصوبہ سفری سہولتوں میں انقلاب لائےگا، اس منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ میں آنے والے زائرین اور حجاج کرام کو جدید سہولتوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔

مکہ مکرمہ ”قرآن پاک میوزیم“ میں 14 صدیوں کے سفر کا ریکارڈ پیش

منصوبے سے سعودی معیشت کو فروغ ملے گا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ”مکہ پاتھ“ منصوبہ اپنی وسعت کے لحاظ سے 3.65 کلو میٹر طویل ہوگا۔

منصوبے میں جدید میٹرو، ایکسپریس بسیں اور پیدل چلنے کے مخصوص راستے شامل ہیں، زائرین کی سہولت کے پیش نظر جدید ہوٹلز، ثقافتی ورثا اجاگر کرنیوالے مراکز بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں دور نبوی ﷺ اور نوادرات کی ڈیجیٹل نمائش

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں