اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

مکہ ریجن میں بارش کا سلسلہ عید تک جاری رہنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں عید الفطر تک بارش کا امکان ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے وسطی اور مشرقی پہاڑی علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر علاقے اتوار تک بارش اور گرد آلود تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے، تبوک، مدینہ منورہ، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے پر زور دیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مقامی حکام کے تعاون سے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔

ریاض ریجن کے الخرج، الدلم، درعیہ، المزاحمیہ، الحریق اور حوطہ بنی تمیم میں سنیچر تک معتدل سے شدید بارش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ماہ صیام کی اکیسویں شب مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی زائرین عمرہ نے تیز بارش میں طواف کعبہ اور عبادات کا سلسلہ جاری رکھا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے۔ ماہ صیام کی 21 ویں شب مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی اور بادل جم کر برسے۔

تیز بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین خانہ کعبہ کے طواف میں مصروف رہے۔ اللہ کی رحمت طواف اور نماز کی ادائیگی کرنے والے زائرین اور معتمرین کو بھگوتی رہی اور اہل اسلام اس مسحور کن پرکیف لمحات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

عمرہ زائرین کی بس کو تصادم کے بعد آگ لگ گئی، خوفناک حادثہ

ابر رحمت برستے دیکھ کر نمازیوں کی بڑی تعداد خوشی سے جھوم اٹھی۔ وہ دعاو?ں میں با آواز بلند ابر رحمت کے لیے رب تعالیٰ کے شکر گزار ہوتے رہے۔

مسجد الحرام میں نصب کیمرے ان روح پرور مناظر کو محفوظ کرتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں