جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے منگنی کرلی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سوشل میڈیا پر اچانک بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے آج انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں شرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ منگنی کی افواہیں تصویر کے کیپشن میں لکھے جملے ’میں نے ہاں کر دی‘ کی وجہ سے اُڑنا شروع ہوئیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد مداحوں نے ایک ہی سوال کیا کہ کیا آپ نے ارجن کپور سے منگنی کرلی ہے؟

- Advertisement -

پوسٹ پر شوبز سے تعلق رکھنے والی کچھ شخصیات نے ملائکہ اروڑا کو مبارکباد دی جس پر اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد ارباز اور میرے تعلقات میں بہتری آگئی، ملائکہ اروڑا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

مذکورہ پوسٹ کے کچھ گھنٹے بعد ملائکہ اروڑا نے ’میں نے ہاں کر دی‘ کی پوری طرح وضاحت کر دی۔

انہوں نے انسٹا گرام پر ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار پر شروع ہونے والے اپنے پروگرام کا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ میں نے ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار پر ریئلٹی شو (Moving In With Malaika) کے لیے ہاں کر دی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس شو میں آپ مجھے مزید قریب اور ذاتی طور پر پہنچان سکیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

ملائکہ اروڑا کی اس انسٹا گرام پوسٹ کے بعد ان کی ارجن کپور سے منگنی کی افواہیں دم توڑ گئیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ ریئلٹی شو 5 دسمبر سے نشر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں