اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

ملائکہ اور ارجن اس سال شادی کرلیں گے؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کو ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کے بعد سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور اپنی دوستی کو شادی میں بدلنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی شادی نومبر یا دسمبر میں ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان گہری دوستی اور قربت ہے۔ دونوں ایک ساتھ کئی تقاریب اور بیرون ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔ ملائکہ اروڑا اپنے بوائے فرینٖ ارجن کپور ست 12 سال بڑی ہیں۔

رواں سال جنوری میں ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ 25 سال کے بعد زندگی ختم نہیں ہو جاتی، 40 سال کی عمر میں محبت کی تلاش کو معمول بنائیں۔

”30 سال کی عمر میں نئے خوابوں کی دریافت اور ان خوابوں کے تعاقب کو معمول بنائیں۔ 50 سال کی عمر میں اپنے آپ کو اور اپنی زندگی کے مقصد کے تلاش کو معمول بنائیں۔ زندگی 25 سال پر ختم نہیں ہوتی۔ اس طرح سوچنا چھوڑ دیں۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں