ارجن کپور کے ساتھ 8 سالہ رومانوی تعلقات کے خاتمے کے بعد اب ملائیکہ اروڑا کی کمار سنگاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوہاٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ اروڑا کو سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے گفتگو کرنے میں مصروف ہیں، ان کی تصاویر سے خبروں نے جنم لیا کہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کمار سنگاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
ملائیکہ کے قربی ذرائع کے مطابق اگر دو لوگ کسی جگہ ملتے ہیں تو اس کا مقصد صرف اور صرف ڈیٹنگ کرنا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ کمار سنگاکارا راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور اسی حیثیت میں وہ اپنی ٹیم کا میچ دیکھ رہے تھے۔
یہ محض اتفاق ہے کہ ان کی سیٹ ملائیکہ کے ساتھ ہی جہاں دونوں کا تعارف انتظامیہ نے کرایا اور یوں دونوں کے درمیان رسمی گفتگو بھی ہوئی۔
اس سے قبل بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
ارجن کپور، سنگھم اگین کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ہندو تہوار دیوالی کی تقریب میں موجود تھے۔
جب ارجن کپور کے ہاتھ میں مائیک آیا اور وہ گفتگو کرنے ہی والے تھے کہ ہجوم نے ’ملائیکہ، ملائیکہ‘ کی آوازیں کسنا شروع کردی تھیں۔
اداکار نے ’ملائیکہ‘ کی آواز سنتے ہی کہا تھا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو۔‘ اور مسکرانے لگ گئے تھے۔
تاہم اب بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جسے مداح ارجن کے ساتھ ہونے والے بریک اپ سے جوڑ رہے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’ایک لمحے کے لیے دل کو چھونا زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی ملائیکہ نے اپنے چاہنے والوں کو گڈ مارننگ کہا۔