بھارتی فلم انڈسٹری میں آئٹم سونگ کیلیے مشہور ملائیکہ اروڑا ٹرولنگ کی زد میں آگئیں، ان کے چاہنے والوں نے بھی انہیں نہ بخشا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا ان دنوں ٹرولنگ کا سامنا کررہی ہیں، جس کی اہم وجہ ایک تقریب میں ان کا نظر آنا ہے۔
واضح رہے کہ انکے والد کی موت کو ابھی چند دن ہی گزرے ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ اس نقصان نے انھیں اور انکے خاندان کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
گزشتہ روز وہ اپنے والد کی موت کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئیں جب وہ ایک معروف جیولری برانڈ کی جانب سے منعقدہ نوراتری تہوار میں شریک ہوئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اس موقع پر کارپیٹ پر چلنے کے دوران کیمروں کے سامنے پوز دیے اس تقریب کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کے تقریب میں شرکت کرنے پر کڑی تنقید کی گئی۔