پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

محبت کے لیے آخری دم تک لڑوں گی، ملائیکہ اروڑہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کا کہنا ہے کہ میں سچی محبت کے لیے آخری دم تک لڑوں گی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے سچی محبت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے میں سچی محبت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گی، میں ایک اسکارپین ہوں، اس لیے اپنی محبت کے لیے آخری دم تک لڑتی رہوں گی لیکن اس کے ساتھ ہی میں ایک حقیقت پسند انسان بھی ہوں اور جانتی ہوں کہ مجھے کس حد تک جانا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ حال ہی می ارجن کپور نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی ہے، لیکن اس موقع پر ملائیکہ اروڑہ نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں مزید طول پکڑ گئیں ہیں۔

واضح رہے علیحدگی سے متعلق گردشی خبروں پر ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور دونوں ہی خاموش ہیں، کسی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں