منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کوئی شادی کی پیشکش کرے گا تو فوراً کر لوں گی، ملائکہ اروڑا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مقبول بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی ریالٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ کی آئندہ نشر ہونے والی قسط کا پرومو وائرل ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ملائکہ اروڑا کا دوسری شادی پر اظہارِ خیال کرنا ہے۔

اداکارہ شو میں بطور جج موجود تھیں جن سے مشہور فلم ہدایت کار فرح خان نے سوال کیا کہ 2024 میں آپ سنگل رہیں گی یا پھر شادی کر لیں گی؟

- Advertisement -

متعلقہ: ارباز خان کی دوسری شادی؛ ملائکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

اس پر ملائکہ اروڑا نے مذاق میں کہا ’اس کیلیے مجھے کسی کو گود لینا پڑے گا؟ اس کا مطلب کیا ہے؟ شو کی میزبان گوہر خان نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں سمجھایا ’کیا آپ کی شادی ہونے والی ہے؟‘

بالی وڈ اداکارہ نے اس پر جواب دیا کہ ’اگر کوئی ہے تو میں 100 فیصد اُس سے شادی کر لوں گی۔‘ فرح خان نے کہا کہ ’کوئی نہیں بلکہ بہت ہیں۔‘

ملائکہ اروڑا نے اپنے جواب کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا ’میرا مطلب کوئی پیشکش کرے گا تو فوراً شادی کر لوں گی۔‘ ان کا جواب سن کر حاضرین نے قہقہہ لگایا۔

اداکار ارشد وارثی نے ان کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ غلط طریقہ ہے۔‘

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ شادی کے چند سالوں بعد جوڑے میں اختلافات پیدا ہوئے اور دونوں میں 19 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔

بعدازاں، ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور سے تعلق جوڑ کر زندگی کو آگے بڑھایا جبکہ ارباز خان نے حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے شادی کی، لیکن اس سے قبل وہ اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ تعلق میں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں