تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے علیحدگی کی تصدیق کر دی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک بار پھر ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے دی۔

گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر کوشا کپیلا کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے۔

جہاں ایک طرف کوشا کپیلا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا تو وہیں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی ایک ساتھ رنسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خبریں غلط ثابت ہوئی تھیں۔

تاہم آج ملائکہ اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ شیئر کی جس نے علیحدگی کی خبروں کو ایک بار پھر زندہ کر دیا اور سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ زیرِ بحث بھی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے علیحدگی کی تصدیق کر دی؟

پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’عورت اُس بات کا عکس بن جاتی ہے کہ آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے کہ وہ کیسا سلوک کر رہی ہے تو یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ آپ اُس کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ پر زیادہ تر صارفین کا ماننا ہے کہ ملائکہ اروڑا نے بند الفاظ میں اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے کیونکہ اداکارہ سے ماضی میں کبھی ایسی پوسٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کیا۔

ملائکہ اروڑا کی شادی سُپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے 1998 میں ہوئی تھی جبکہ 2017 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد اداکارہ اور ارجن کپور میں قربتیں بڑھ گئیں جبکہ ارباز خان نے اطالوی ماڈل و اداکارہ سے تعلقات قائم کیے۔

Comments

- Advertisement -