ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

طلاق کے بعد ارباز اور میرے تعلقات میں بہتری آگئی، ملائکہ اروڑا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا خان کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا نے ایک جریدے کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم علیحدگی کے بعد پہلے سے زیادہ خوش اور پُرسکون ہیں، ارباز خان بہت اچھے انسان ہیں اور میں ان کی زندگی میں بہتری کی دعا کرتی ہوں۔

ملائکہ نے کہا: ’بعض اوقات لوگ اچھے ہونے کے باوجود ایک ساتھ گزارا نہیں کر پاتے اور ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ میں ہمیشہ ارباز کی خیر چاہوں گی‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’ملائکہ اور ارجن کپور اس سال شادی کرلیں گے‘

اداکارہ نے کہا کہ میرا اپنے بیٹے کے ساتھ بہتر رشتہ ہے، وہ دیکھتا ہے کہ اس کی والدہ خوش ہے، میرے سابق شوہر کے ساتھ بہت بہتر تعلقات ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ارباز سے طلاق کا فیصلہ کیا اور اس پر قائم رہی، زندگی آسان نہیں ہے کیوں کہ آپ سب کو خوش نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی اور دونوں نے 2017 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں قربتیں بڑھ گئیں جبکہ ارباز خان بھی اطالوی ماڈل و اداکارہ کو ڈٰیٹ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں