جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے جلد شادی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے عنقریب اپنے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور سے شادی کا عندیہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز اپنے پہلے ریئلٹی شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘ میں فلم ڈائریکٹر فرح خان کو مدعو کیا۔

شو میں فرح خان نے ملائکہ اروڑا سے پوچھا کہ کیا وہ ارجن کپور کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہی ہیں یا نہیں؟

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے منگنی کرلی؟

اس کے جواب میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ہم دونوں نے شادی اور بچوں کے بارے میں گفتگو کی ہے، آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ انہی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، میں ارجن کے ساتھ بہت خوش ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ارجن کپور سے تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ میں نے خوش رہنے کے لیے ہی کیا تھا، آج جو شخص میری زندگی ہے وہ مجھے ہر صورت خوش رکھتا ہے، میں اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کرتی کہ لوگ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

اپنے سابقہ شوہر ارباز خان سے متعلق گفتگو میں ملائکہ اروڑا نے کہا: ’شادی کے وقت میں کافی جوان تھی اور اپنی زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی۔ فلم ’دبنگ‘ (2010) کی ریلیز تک میرے اور ارباز کے تعلقات بہتر تھے لیکن بعد میں ہم الگ ہوگئے۔‘

یاد رہے کہ اکتوبر میں ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے کہا تھا کہ ہم علیحدگی کے بعد پہلے سے زیادہ خوش اور پُرسکون ہیں، ارباز خان بہت اچھے انسان ہیں اور میں ان کی زندگی میں بہتری کی دعا کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اور ارجن اس سال شادی کرلیں گے؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ اچھے ہونے کے باوجود ایک ساتھ گزارا نہیں کر پاتے اور ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، میں ہمیشہ ارباز کی خیر چاہوں گی۔

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی اور دونوں نے 2017 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں قربتیں بڑھ گئیں جبکہ ارباز خان بھی اطالوی ماڈل و اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں