پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

ملائیکا اروڑا دوسری شادی کس سے کررہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ملائیکا اروڑا نے اگلے سال دوسری شادی کا عندیہ تو دے دیا مگر ساتھ ہی اپنے مداحوں کو کشمکش میں بھی مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر و فلم ساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی جس کے بعد سے ہر کسی کو ملائیکا اروڑا کی دوسری شادی کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

ملائیکا اروڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں لکھا کہ ’میں اُٹھی تو، میرے پاس پہننے کے لیے کپڑے، پینے کے لیے پانی، کھانے کے لیے کھانا موجود ہے، جس پر میں شکر گزار ہوں‘۔

- Advertisement -

اداکارہ کا اپنی اسٹوری میں مزید کہنا تھا کہ ’کسی ایسے شخص سے محبت کرو جو آپ کو محفوظ سایہ اور سب سے بڑی مہم جوئی دے سکے‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی نجی چینل کے پروگرام سے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں ملائیکا اروڑا نے آنے والے سال 2024 میں دوسری شادی کا عندیہ دے کر سب کو اپنے ہمسفر کے نام کے حوالے سے کشمکش میں ڈال دیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں میزبان فرح خان کے پروگرام میں شریک ملائیکا اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کرلیں گی؟

نور ظفر خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

جس پر ملائیکا نے غیر واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کوئی مجھ سے شادی کے لیے کہے گا تو میں ضرور شادی کروں گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں