پی ٹی آئی کی سابق رہنما ملائیکہ بخاری کو شدید بیمار بہن سے ملاقات کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما ملائیکہ بخاری کی آسٹریلیا میں مقیم بہن شدید بیمار ہیں۔ ملائیکہ بخاری کا نام نو فلائی زون لسٹ میں تھا تاہم ان کی جانب سے مدد کی اپیل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری اقدام کرتے ہوئے ان کا نام نو فلائی زون سے نکالنے کی ہدایت کی جس کے بعد انہیں اپنی بیمار بہن سے ملاقات کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔
ملائیکہ بخاری نے ٹویٹ کیا تھا کہ ڈاکٹرز نے ان کی بہن کے حوالے سے فیملی کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے جس کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بہن کو صحت عطا فرمائے۔
ملائیکہ بخاری نے اپنے ٹویٹ پر بروقت نوٹس لینے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ میرا نام نو فلائی زون لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔