جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’ملاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ ہراسگی کا واقعہ مخلوط تعلیم کی وجہ سےپیش آیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی رکن منیر حسین نے کہا ہے کہ ملاکنڈیونیورسٹی میں طالبہ ہراسگی کا واقعہ مخلوط تعلیم کی وجہ سےپیش آیا ہے مخلوط ذریعہ تعلیم ہی برائی کی جڑ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کےلیے الگ تعلیمی درسگاہوں کے مطالبات کب سے ہو رہے ہیں یونیورسٹی میں نمبرز دینے کے نظام کو بھی ٹھیک کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمسٹر سسٹم میں بچے سارا دن اساتذہ کے پیچھے پھرتے ہیں ہمیں شاخیں پکڑنے کے بجائےجڑ کو پکڑنا چاہیے۔

علاوہ ازیں کے پی اسمبلی اجلاس میں ملاکنڈ یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات کیلئےخصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکی منظوری دے دی گئی۔

پولیس نے مالاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ مالاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالحسیب کو طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شعبہ اردو کی ایک طالبہ نے پروفیسر پر بدتمیزی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے پروفیسر کے موبائل فون سے کئی طالبات کی فحش تصاویر برآمد کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں