سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی وی آر لیڈی پارٹس کے سیزن 2 میں پہلی جھلک منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔
شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اب ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے سیزن 2 میں نظر آئیں گی جس میں ملالہ یوسف زئی مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ’ وی آر لیڈیز پارٹس‘ کا دوسرا سیزن آج سے امریکی اور برطانوی چینلز پر نشر کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر اس ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل ہوگئی ہے جس میں سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو مغربی لباس میں دکھایا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں ملالہ یوسفزئی شو کی دیگر کاسٹ کے ساتھ کاؤ بوائے ٹوپی پہنے گھوڑے پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔
برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز ملالہ یوسفزئی کو میوزیکل بینڈ کے رکن کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس بینڈ میں انجانا وسان، سارہ کمیلا امپی، جولیٹ موٹامڈ، فیتھ اومول اور لوسی شارٹ ہاؤس سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میوزیکل کامیڈی ویب سیریز ’وی آر دی لیڈی پارٹس‘ کا پہلا سیزن مئی 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا، سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔