لندن : برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ملالہ یوسفزئی بھی افسردہ ہیں ، ملالہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمارفوج نے کمسن بچوں کو بھی قتل کیا، مسلمانوں پر تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر افسردہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر تشدد بند کیا جائے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم میانمار فوج کی جانب سے ہلاک کیے گئے بچوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں، ان کم سن بچوں نے کسی پر حملہ نہیں کیا تو فوج نے ان کا قتل عام کیوں کیا اور ان کے گھر جلا دیے۔
My statement on the #Rohingya crisis in Myanmar: pic.twitter.com/1Pj5U3VdDK
— Malala (@Malala) September 3, 2017
نوبل انعام یافتہ ملالہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی بنگلہ دیش کی طرح روہنگیا مسلمانوں کو پناہ، خوراک تک رسائی دیں۔
ملالہ نے آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا کہ روہینگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تشدد کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں : برما: 7 دن میں 400 روہنگیا مسلمان قتل، 40 ہزار گھروں کو چھوڑ گئے
یاد رہے کہ اگست میں میانمار حکومت کی جانب سے اگست میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا، فسادات میں برما کی آرمی اور بودھوں نے 400 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا، 87000روہنگیا بنگلہ دیش ہجرت کرنے پرمجبور ہوئے جبکہ 2800گھرجلا دئیے گئے۔
میانمارحکومت نے اقوام متحدہ کی امداد بھی روک لی ہے۔