اشتہار

ملالہ یوسفزئی کی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی اور تعلیم کی فروغ کیلئے ملالہ کی کوششوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں وزیراعظم نے ملالہ کی تعلیم کے فروغ کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ملالہ کے والد اور مریم اورنگزیب، انوشے رحمان،ماروی میمن سمیت دیگر شخصیا ت بھی موجود تھیں ۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رات گئے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تھیں، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، ملالہ کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان میں قیام کے دوران ملالہ اہم شخصیات سےملاقات اورکئی تقریبات میں شرکت کریں گی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔


مزید پڑھیں : ملالہ یوسف زئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد


ملالہ یوسفزئی دو اپریل کو برطانیہ واپس جائیں گی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملالہ کے دورے کوخفیہ رکھا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ملالہ یوسفزئی کووطن واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے لیےکوششوں کو سراہا تھا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت تعلیم کےفروغ اوربہترمعیارکے لیے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 4 سال سےتعلیمی شعبےمیں بہتری نظرآ رہی ہے۔

واضح رہے 2012 میں مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی  پر  اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں،  ابتدائی طورپر  ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے علاوہ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی 20 سالہ ملالہ اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں