منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ملالہ یوسف زئی کی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور شیش محل میں اپنے شوہر اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اور والدین کے ساتھ لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی۔

انہوں نے شاہی قلعہ ،شیش محل سمیت دیگر تاریخی مقامات کو دیکھا، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے شیش محل میں اپنے شوہر اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

کامران لاشاری نے ملالہ کو شاہی قلعہ کی تاریخ پر مشتمل کتاب اور مغلیہ آرٹ کی پینٹنگ تحفہ میں دی۔

ملالہ یوسف زئی نے تاریخی مقامات میں کی جانے والے مینہ کاری اور آڑٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

یاد رہے 13 دسمبر کو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں تھیں ، دورے کے دوران ملالہ یوسف زئی پاکستان میں مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔

دورہ لاہور میں ملالہ یوسف زئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی درخواست پر صوبے کے اسکولوں اور مدارس میں سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں