منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ملالہ یوسفزئی نے اہم مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں امداد کی فوری فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے بھوک کا شکار ہیں اور مریض دم توڑ رہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ یہ دل دہلا دینے والی صورت حال ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینی بچے بھوک اور موت کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے دو چار ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں، ملالہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں امداد فراہم کی جائے اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔


ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 54 فلسطینی شہید


واضح رہے کہ غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو کو 65 دن ہو گئے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زائد افراد کو ایک نئے زمینی حملے میں اب منتقل کیا جائے گا۔


اسرائیل کے غزہ منصوبے کے بعد مذاکرات میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے، حماس


غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ جارحیت میں کم از کم 52,567 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور 118,610 زخمی ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ میڈیا آفس نے مرنے والوں کی تعداد 61,700 سے زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے یمن، لبنان اور شام کے ساتھ ساتھ غزہ پر بھی حملہ کیا ہے جہاں پیر کو فضائی حملوں میں کم از کم 54 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں