حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم ایک ملک نے سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھانے کی اپیل کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا نے سعودی وزارت حج کو درخواست دی ہے جس میں حج کوٹہ میں 10 ہزار عازمین کے اضافے کی اپیل کی گئی ہے۔
ملائیشیا کے دینی امور کے محکمہ نے سعودی وزارت حج وعمرہ کو دی گئی درخواست میں یقین دہانی کرائی ہے کہ کوٹے میں اضافے پر ہمارے عازمین مملکت کے تمام ضوابط کی پابندی کریں گے۔
ملائیشین حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے عازمین جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ میں شہزاد محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر حج کریں گے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا سے ہر سال 31600 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس آتے ہیں اور اگر سعودی وزارت درخواست منظور کرتی ہے تو یہ کوٹہ بڑھ کر 41 ہزار 600 ہو جائے گا۔