جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا کسی کو حق نہیں، مہاتیر محمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو کوئی حق نہیں پہنچتا وہ بیت المقدس کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کرے، کسی ملک کو مرضی مسلط کرنے کا حق نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرے؟، کسی کو اپنی مرضی دوسرے ملک پر مسلط کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا’۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ملائشیا اور اس کے عوام فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہم کسی صورت بیت المقدس کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ دو روز قبل آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جلد ہم اپنا سفارت خانہ بھی یروشلم منتقل کردیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا فلسطیینوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے سیاست دانوں اور غیر ملکی اتحادیوں سے مشورے کے بعد یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیراگوئے اور گوئٹے مالا نے بھی اپنے سفارت خانے تل ابیب سے یروشلم منتقل کردئیے تھے تاہم پیراگوئے نے حکومت تبدیل ہوتے ہی اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

واضح  رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سطح پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے برسوں سے جاری امریکی پالیسی کو بدل کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جبکہ رواں سال مئی میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں