تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملائیشیا پر 27 برس بعد موذی مرض کا حملہ

کوالالمپور : ملائیشیا کے صحت حکام نے 27 سال بعد ملک میں پولیو کے پہلے کیس کا اعلان کیا ہے جس کی تشخیص جزیرہ بورنیو میں 3 ماہ کی بچی میں ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہاشم عبداللہ نے کہا کہ مشرقی ریاست صباح کے علاقے توران سے بچی کو بخار اور اعصابی کمزوری کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔

نور ہاشم کا کہنا ہے کہ اس وقت علیحدہ وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے لیکن تنفس کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل برائے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بچی میں 6 دسمبر کو پولیو کی تشخیص ہوئی تھی۔گزشتہ 3 دہائیوں سے دنیا میں پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں پولیو کے صرف 33 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کو 2000 میں پولیو سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا جبکہ ملک میں پولیو کا آخری کیس 1992 میں سامنے آیا تھا۔اس سے قبل فلپائن میں پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کی ریاست صباح کے ساتھ مشترکہ سمندری سرحد ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں فلپائن میں تقریباً 2 دہائیوں بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -