تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملائیشیا میں خوفناک ٹرین حادثہ، 200 سے زائد زخمی

کولا لمپور : ملائیشیا میں دو میٹرو ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں دو سو سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو میٹرو ٹرین کے آپس میں ٹکرانے کا حادثہ دارالحکومت کولالمپور میں پیٹرو ناس ٹوئن ٹاور کے نزدیک پیش آیا۔

حادثہ ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینوں کی آمد و رفت کے باعث رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ایک ٹرین خالی جب کہ دوسری ٹرین 213 مسافروں کو منزل تک پہنچا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں سے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملائیشین حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردیں۔

Comments

- Advertisement -