اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پاکستان سے ملائیشیا جانے کے لیے ویزا فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر انہیں داخلے کی اجازت نہیں مل سکتی۔

ملائیشیا دنیا میں مقبول سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہاں ساحلوں، جنگلات اور تاریخی جگہیں موجو ہیں اور یہی خصوصیات یہاں سیاحوں کو کھینچ لاتی ہیں۔

قوانین کے مطابق پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کے لیے دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، ریٹرن ٹکٹ، ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت، پاسپورٹ کی ڈیجیٹل کاپی، بائیوگرافیکل انفارمیشن کے ساتھ ہونی چاہیے۔

پاکستان میں ملائیشیا وزٹ ویزا فیس

سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 2 جنوری 2025 تک، ایک رنگٹ 61.63 روپے کے برابر ہے لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1232 روپے ہے۔

درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے۔ درخواست دہندگان ایک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں