تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ملائشین طیارے کا پتا چل گیا، ملائشین وزیرِاعظم نے تصدیق کردی

ملائشیا: فرانسیسی جزیرے سے ملنے والا جہاز کا ٹکرا ملائیشین ائیر لائن کے طیارے ایم ایچ تھری سیون زیرو کا ہے، ملائیشیا کے وزیرِاعظم نجیب رزاق نے تصدیق کر دی۔

ہوابازی کی جدید تاریخ کے سب سے بڑے معمے کے حل سے لواحقین کی آنکھوں میں امید کی لہرجاگ اٹھی، ملائشین وزیرِاعظم نجیب رزاق کا ٹیلی ویژن خطاب کے دوران کہنا تھا کہ وہ بڑے دکھ کیساتھ بتانا چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ جزیرہ ری یونین سے ملنے والا ملبہ ایم ایچ تھری سیون زیرو کا ہے۔

ملبے کی جانچ کرنے والے افسر کا کہنا ہے کہ جزیرے سے ملنے والے ملبے اور ایم ایچ تھری سیون زیرو کے پر میں مماثلت پائی جاتی ہے تاہم ابھی مزید جانچ کی جانی ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ پچھلے سال آٹھ مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں لاپتا ہوگیا تھا، حادثے میں دو سو انتالیس مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے تھا، بدقسمت طیارے کے چینی مسافروں کےعزیزوں کی کمیٹی کے رکن جیانگ ہوئی کا کہنا ہے کہ انہیں ملائشین حکام کے دعوے کو ماننے سے پہلے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -