اسلام آباد : ملائشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 3 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیراعظم تین اپریل کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، عبداللہ احمد بداوی تین اپریل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرینگے۔
عبداللہ احمدبداوی ملائیشامیں حلال انڈسٹری ڈیوپلمنٹ کارپوریشن کے پیٹرن ان چیف ہیں۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے دورے سے خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی
خیبر پختونخواکے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے دورے سے خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم چار اپریل کو پشاور بھی آئینگے، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات بھی کرینگے، عبداللہ احمدبداوی صوبائی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کرینگے۔