منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ سے ملائیشین ہائی کمشنر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائیشیا سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ملائیشیا سے گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 نومبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روز تک قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران وزیر اعظم خان ملائیشین ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں گے۔

وزیر اعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ملائیشیا کی ترقی کے تجربات سے استفاده پر بات چیت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سمیت دیگر حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں