جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

سلطان ابراہیم باضابطہ طور پر ملائیشیا کے نئے بادشاہ مقرر، تاج پہنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلطان ابراہیم اسکندر کو ملائیشیا کا باضابطہ 17 واں بادشاہ مقرر کر دیا گیا ہے ایک پروقار تقریب میں انہیں تاج پہنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سلطان ابراہیم اسکندر کو باضابطہ طور پر تاج پہنایا گیا۔

اس تقریب میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ شرکت کی جب کہ برونائی کے سلطان حاجی حسن البولکیہ اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سمیت کئی غیر ملکی معززین اور مہمانوں بھی مدعو کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے شاہی خطاب میں سلطان ابراہیم نے عوام اور قوم کے لیے دیانتداری، ایمانداری، انصاف پسندی اور ہمدردی کے ساتھ حکومت کرنے کا عہد کیا۔

 

واضح رہے کہ ملائیشیا وہ ملک ہے جہاں آئینی بادشاہت ہے۔ اس ملک میں نو سلطان، یا حکمران ہیں، جو سربراہ مملکت ہیں اور مذہبی رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں، اور پانچ سالہ مدت کے لیے بادشاہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں