پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

اہم مسلم ملک میں سزائے موت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اہم مسلمان ملک ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔

ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دیوان نے پیر کو بعض جرائم کے لیے لازمی سزائے موت کو ختم کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کی منظوری دے دی۔

اس بل پر دیوان نگرا، یا ایوان بالا قانون سازی کرے گا اور اگر یہ بل منظور ہوجاتا ہے تو اسے دستخط کرنے کے لیے بادشاہ کو بھیج دیا جائے گا۔ قوی امکان ہے کہ ایوان بالا سے یہ بل منظور ہو جائے گا۔

- Advertisement -

ان ترامیم کا اطلاق 34 ایسے جرائم پر ہو گا جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے، بشمول قتل اور منشیات کی اسمگلنگ وغیرہ۔

ملائیشیا میں 2018 سے پھانسی پر پابندی عائد ہے لیکن عدالتوں نے قیدیوں کو سزائے موت پر بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پیر کو منظور کی گئی ترامیم کے تحت سزائے موت کے متبادل میں کچھ شرائط کے تحت کوڑوں اور 30 سے 40 سال تک قید کی سزا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں