تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ، وطن روانہ

اسلام آباد: ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، مہاتیر محمد نے روانگی سے قبل جے ایف 17تھنڈر طیارے  کا معائنہ بھی کیا ،  انھوں نے  جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو واپس روانہ ہو گئے، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

روانگی سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے ملیشین وزیراعظم کو جیکٹ تحفے میں دی گئی، اعلیٰ حکام نے مہاتیر محمد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دلچسپی لی، انہوں نے اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کامعائنہ بھی کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔

یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے تھنڈرٹرن کئے اور فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیردیئے، جس پر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

خیال رہے ملیشین وزیراعظم نے جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کودفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں :‌ ملیشیا کا جے ایف 17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

یاد رہے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی طورپر مدعو کیا گیا، 21 مارچ کو ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین دوزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے، انہوں نے صدر مملکت کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

دورے میں ملیشیا کے وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان اور ملیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

ملیشیا وزیراعظم نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کاپلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کےلئے گاڑیوں کا پلانٹ لگانا تحفہ ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو”پروٹون کار "تحفے میں بھی دی۔

ملیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی، صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پائیدار پاک ملائیشیا دوستی کے لئے ان کی گرا ں قدر خدمات میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “نشان پاکستان” بھی عطا کیا، جس کے بعد مہاتیر محمد یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر اور پاکستان کا اعلیٰ سول ایوراڈ نشان پاکستان دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ہمراہ یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -