منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات کی ، دونوں وزرائےاعظم میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ملائیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا، مہاتیرمحمد نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا۔عمران خان کابھی ملائیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاکےہم منصب مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اسلام

وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ بھی دیں گے۔

دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے، صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو "نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں : مہاتیرمحمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا

ڈاکٹرمہاتیرمحمدیوم پاکستان کی تقریب میں کل بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے  ملائیشین ہم منصب کا شانداراستقبال کیا ، انھیں  اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں