ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

ملائیشیا کی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کب سے ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کل سے پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر ایشیا کی افتتاحی پرواز جمعہ کی رات ساڑھے 9 بجے کوالالمپور سے کراچی پہنچے گی۔

پرواز کو پی اے اے کی جانب سے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا جائے گا۔

ایئر ایشیا کو الالمپور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا  تھا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دی تھی۔

یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایئرایشیا مجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلارہی ہے اور کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والی ملائیشیا کی واحد کم لاگت والی ایئرلائن ہے۔

ایوی ایشن کے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سستے رابطے کو بڑھائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں