تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ‘ چیف جسٹس گرفتار

مالی : مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 2 ججز کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں ایمرجنسی کے نفاد کے چند ہی گھنٹوں بعد سیکیورٹی فورسز نے چیف جسٹس عبداللہ سعید اور جج علی حمید کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے چیف جسٹس عبداللہ سعید اور جج علی حمید کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے تاہم ان پر عائد الزامات کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب مالدیپ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو سپریم کورٹ کی جانب سے صدر عبداللہ یامین کی گرفتاری یا مواخذے پرعمل نہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔

یاد رہے کہ مالدیپ میں سیاسی بحران اس وقت پیدا ہوا جب سپریم کورٹ نے 2 فروری کو جلا وطن سابق صدر محمد نشید کے ٹرائل کو غیرآئینی قرار دے کر گرفتار 9 اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

صدر عبداللہ یامین نے عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کئی سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کردیا اور ملک میں 15 دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -