اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون وزیر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مالے: مالدیپ میں صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون وزیر برائے ماحولیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و توانائی فاطمہ شمناز علی سلیم کو اتوار کے روز دارالحکومت مالے میں ان کے دو ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں مزید تفتیش کیلیے ایک ہفتے کیلیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ فاطمہ شمناز کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس متعلق پولیس نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اپریل 2023 میں کالا جادو کرنے کے شبے میں ایک 62 سالہ خاتون کو تین پڑوسیوں نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد بتایا تھا کہ کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہوتا ہو کہ خاتون کالا جادو کرتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں