ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایک اور ملک کا اسرائیل کیخلاف بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے بعد مالدیپ نے بھی جنوبی افریقا کے ICJ میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

مالدیپ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائر کردہ مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائے گی جس میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے کہا کہ یہ اقدام سیکورٹی خدشات کی آڑ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نسل کشی کی کارروائیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے [جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی، شدید غذائی قلت اور انسانی امداد کی روک تھام ہوئی ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے یہ بھی کہا کہ مشرقی رفح میں پناہ حاصل کرنے والے ہزاروں فلسطینی شہریوں کے فوری انخلا کے لیے اسرائیل کی طرف سے کیے گئے مطالبات آئی سی جے کے حکم کردہ عارضی اقدامات پر عمل کرنے میں اس کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں مصر نے جنوبی افریقا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مقدمےکی حمایت میں باضابطہ شامل ہوں گے، اسرائیل کے منظم حملوں، اقدامات کے باعث فلسطینی اپنی زمین چھوڑنے پر مجبورہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ  غزہ میں پیداکردہ انسانی بحرانی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

جنوبی افریقا نے رفح حملے کے دوران عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔

عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اور اس سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اور غزہ میں فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے، یہ نئے حقائق کو جنم دیتا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف ایک مقدمہ آئی سی جے میں میں پیش کیا تھا جس میں اس ملک پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف "نسل کشی” کا الزام لگایا گیا۔

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ انکلیو میں نسل کشی کا ممکنہ خطرہ ہے اور اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے سمیت متعدد عارضی اقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں