The news is by your side.

Advertisement

خیرپوریونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے ایک دوسرے سے غیرضروری بات کرنے پر پابندی

خیرپور : خیرپور یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے ایک دوسرے سے غیر ضروری بات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس میں کیمپس میں لڑکے اور لڑکیوں کو غیر ضروری بات چیت کرنے سے منع کیا گیا جبکہ طلبا اور طالبات کو تدریسی عمل کے فوراً بعد گھروں یا ہاسٹلز جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور لڑکوں کو لڑکیوں کے کامن روم کے قریب جانے سے منع کرنے کیا گیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ لڑکے کلاس رومز کے باہر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت مت کریں۔

نوٹیفکیشن میں وارننگ دی گئی ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


مزید پڑھیں : سوات یونیورسٹی: طلباء و طالبات کے ساتھ گھومنے پرپابندی عائد


واضح رہے کہ گزشتہ سال سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی ایسا ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،  جس میں طلبا اور طالبات پر یونیورسٹی کے اندراورباہر ساتھ بیٹھنے اورساتھ چلنے، ساتھ گھومنے پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ نو ٹی فکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پچاس روپے سے لے کر پانچ ہزارروپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔

swat1

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں