جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے پراقدامات کرنے ہوں گے‘ ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عدم برداشت عصر حاضر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے الائنس آف سیولائزیشن کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کووزیراعظم عمران خان کی توہین مذہب کے خلاف مہم سے آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے پراقدامات کرنے ہوں گے، تہذیبوں اورمذاہب کے باہمی روابط سے ہی عالمی امن ممکن ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ عدم برداشت عصرحاضر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔

آزادی اظہار کے نام پر سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیئے: وزیر اعظم


یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ایک قرارداد پاس کروائیں گے اور اسے دنیا بھر میں پھیلائیں گے، آزادی اظہار کے نام پر سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ قرارداد کے ذریعے بتائیں گے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں