واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے آرٹیکل 370 کے خاتمہ سے متعلق وہ آج یو این سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی.
تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر منصفانہ اقدام سے متعلق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس ضمن میںسیکیورٹی کونسل کے صدر کو خطے کی صورت حال سے آگاہ کروں گی.
بھارت کے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق غیرقانونی اقدام سے مطلع کیا جائےگا، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، سیکیورٹی کونسل صدرکو وزیرخارجہ کا مراسلہ بھی دیا جائے گا.
مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مراسلے میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کو مسترد کیا گیا ہے،اقوام متحدہ جموں کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے.
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.
خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے.