پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

پاکستان کا اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور نہتے شہریوں کی شہادت پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لو دھی نے مقبوضہ کشمیرمیں ماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور نہتے افراد کی قتل و غارت گری کا معاملہ پاکستان نے بین القوامی سطح اور اقوام متحدہ میں اٹھا دیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یو این او کے انڈرسیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، جسمیں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے امن وسلامتی کوخطرات لاحق ہیں۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چالیس سے زائد کشمیری شہید اور پندرہ سو سے زائدز خمی ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے معمولات زندگی متاثر ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کو گھر میں نطر بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انڈرسیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں