نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مستقل رکنیت میں اضافہ سلامتی کونسل میں مفاد پرست سیاست میں اضافہ کر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر مذاکراتی عمل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند ممالک کا پیشرفت نہ ہونے کی شکایت پرقائم رہنا کھلا تضاد ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ 4 ممالک کی ہٹ دھرمی مذاکراتی عمل کوآگے بڑھنے نہیں دے رہی، بھارت، جاپان، جرمنی اور برازیل سلامتی کونسل کے مستقل رکن بننا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کچھ ممالک کے لیے کامیابی کا مطلب اپنے مفادات، مقاصد کا حصول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع اصلاحات کا حامی ہے، جس میں تمام فریقین اور شراکت داروں کا اتفاق رائے ہو۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل رکنیت میں اضافہ سلامتی کونسل میں مفاد پرست سیاست میں اضافہ کر دے گا۔
اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف، فعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں، ملیحہ لودھی
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر عالمی مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی سے سبق سیکھے بغیراصلاحات کاعمل مطلوبہ نتائج نہیں دے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چند ممالک کی طاقت کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔