نیویارک: ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، پلواما واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یو این کی اسلحے کی روک تھام کرنے والی کمیٹی میں خطاب کے دوران بھارتی عسکریت پسندی، بالادستی کےعزائم کا پردہ چاک کر دیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی عسکری ،جارحانہ پالیسیاں انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، پلواما واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ غیرقانونی اقدامات سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں، پاکستان خطے میں دیرپا امن اور عوام کی فلاح و بہبود چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہوگی، ملیحہ لودھی
اس سے قبل گزشتہ ہفتے ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم کا حساب مانگے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی عالمی قوانین دلانے چاہئیں، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش بھی شریک جرم ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی قابض افواج بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہے۔