بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا‘ ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو خود مختار کرکے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا، فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں بحالی کا محورخواتین کے لیے تربیتی پروگرامز ہیں، خواتین کو خودمختارکر کے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں میڈیا اورمذہبی رہنما اہم کردارادا کرسکتے ہیں، تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے تکنیکی اورتربیتی نشستیں جاری ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کومعاشی آزادی مہیا کررہا ہے جبکہ یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں‘ ملیحہ لودھی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سےعوام کا معیارزندگی بہتربنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں