اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پرپاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورت حال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، بھارت کےغیر قانونی اقدامات نے کشمیرمیں سنگین بحرانوں کو جنم دیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے انسانی المیے کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہے گا۔

مقبوضہ کشمیرمیں37ویں روز بھی کرفیو

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 37ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں