جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پُر امن حل خطے و دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدت ملازمت ختم ہونے پر ملیحہ لودھی نیو یارک سے لندن روانگی سے قبل یو این جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے الوداعی ملاقات کی۔

صدر جنرل اسمبلی تجانی محمد باندے نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو کامیابی سے ذمہ داریاں سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پُر امن حل خطے و دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کو چارٹر میں درج رہنما اصولوں پر کام کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے تصفیہ طلب مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے، تصفیہ طلب مسائل کا حل نکالنے پر ہی لوگ اقوام متحدہ پر بھروسہ کریں گے۔

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، ملیحہ لودھی

یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں