بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عالمی امن وامان کو یقینی بنانااقوام متحدہ کی زمہ داری ہے، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن وسلامتی کونئے خطرات درپیش ہیں۔امن کویقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی کے مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تسلط اور حق خودارادیت سے انکار نہیں کیا جاناچاہیے۔تنازعات عالمی عدالت انصاف لے جانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

maleeha1

پاکستانی سفیر برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا مقصد عالمی سطح پر نا انصافیوں کو روکنا ہے۔ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کی ناکامی دہرے معیار میں آتی ہے، فوجی جارحیت، بیرونی مداخلت کو نظر انداز کرنابھی دہرا معیار ہے.

maleeha2

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سیاست میں گذشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں اب کافی غیر یقنی کی صورتحال ہے، بین الاقوامی امن وسلامتی کو نئے خطرات درپیش ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی اور افریقہ میں مسلسل افراتفری اور دہشتگردی پھیل رہی ہے، وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد مہاجرین اور تارکین وطن کی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی جو بہت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی اس سے قبل امریکا میں پاکستان کی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر کی خدمات بھی انجام دے چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں