اشتہار

ملیکہ بخاری کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، اسلام آباد پولیس کے اہلکار ان کو لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج دوپہر ہی ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

- Advertisement -

ملیکہ بخاری کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ملیکہ بخاری کی دوبارہ گرفتاری کی تردید کر دی۔ ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق ملیکہ بخاری کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں